Pirmahal Tv
Sunday, January 12, 2020
Saturday, January 11, 2020
Wednesday, April 17, 2019
گورنمنٹ پرائمری سکول چک نمبر776گ ب میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی
گورنمنٹ پرائمری سکول چک نمبر776گ ب میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ای او ایجوکیشن گلزار احمد بھٹی ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فاروق زاہد اور دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں بچوں کی جانب سے شاندار پرفارمنس پیش کی گئی۔ پانچویں کے امتحان رزلٹ میں شاندار رزلٹ کا مظاہرہ کیا جس میں ایک طالبہ کرن صدیق نے 454نمبرحاصل کرکے پورے مرکز میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ تقریب کے آخرمیں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گے یاد رہے گورنمنٹ پرائمری سکول 776گ ب زیادہ تر سرکاری سہولیا ت سے محروم ہونے کے باوجود لگاتار چارسال سے رزلٹ کی وجہ اپنے مرکز اکبر سہوکا بہترین سکول ہے۔
گورنمنٹ فرید بخش غوثیہ ڈگری سائنس کالج
گورنمنٹ فرید بخش غوثیہ ڈگری سائنس کالج میں ادارہ ہذا کے 53ذہین طلباءمیں تین لاکھ روپے کے قاضی عطاءاللہ وچوہدری محمد اشرف ٹیلنٹ سکالر شپ تقسیم کرنے کی تقریب میں سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد رفیق، ڈاکٹر قاسم منیر عطا ءاور گورنمنٹ فرید بخش غوثیہ ڈگری سائنس کالج کے بانی ڈاکٹرمیاں فرید بخش مرحوم کے پوتے چوہدری محمد طارق فرید، پروین اختر، پرنسپل رانا الطاف حسین وائس پرنسپل پروفیسر ناصرمحمود ، سابق پرنسپلز ادارہ ، چوہدری محمد بشارت گجرچوہدری خورشید علی چوہدری محمد اشرف سمیت مہمانوں نے طلباءمیں سکالر شپ تقسیم کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذہین طلباءملک و قوم کا حقیقی سرمایہ ہیں مستقبل کے درپیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے ملک کے ہر شہری کو تعلیمی ترقی کے لئے اپنا فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ دنیا میں انہی قوموں نے ترقی کا سفر شروع کیا جنہوں نے تعلیمی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایاا نہوں نے کہا کہ گورنمنٹ غوثیہ فرید بخش سائنس کالج 333گ ب صوبہ کی قدیم تعلیمی درس گاہ ہے جس کو تعمیر ہوئے 104سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا مگر تمام تر کاوشوں کے باوجود قدیم تعلیمی درس گاہ کو یونیوسٹی کا درجہ نہ دیا جانا لمحہ فکریہ سے کم نہیں ادارہ میں ایم اے کلاسوں کا اجراءوقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ غریب طلباءدیگر مہنگے تعلیمی اداروں کے اخراجات برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے اور بہت سے غریب طلباء حالات کے ہاتھوں تنگدست ہونے کی وجہ سے گریجوایشن کے بعد اپنی تعلیم ادھوری چھوڑنے پر مجبور ہو جاتے ہیں مقررین نے کہا کہ ٹیلنٹ سکالر شپ کی تقسیم سے دیگر طلباء میں بھی اپنی بہتر تعلیمی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے ایک تحریک پیدا ہو گی کیونکہ پڑھا لکھا شہری مہذب معاشرے کی پہچان بن کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے بیگم پروین اختر نے کالج کی مسجد کے لئے60ہزارروپے کا عطیہ بھی دیا
Monday, April 8, 2019
Subscribe to:
Posts (Atom)